اسلام آباد ،پارلیمنٹ ہائوس میں 18اور 19دسمبر کو ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو 13 سے 20دسمبر تک چھٹی دیدی گئی ۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ 13 سے 20دسمبر تک بند رہے گا،اس دوران جن ملازمین کی اجلاس میں ڈیوٹی لگائی جائے گی صرف وہ ہی پارلیمنٹ ہائوس میں آئیں گے ،دیگر سٹاف گھروں میں رہے گا جنہیں ایک گھنٹے کے نوٹس پر طلب کیا جا سکے گا۔

او آئی سی اجلاس، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو 13 سے 20دسمبر تک چھٹی دیدی گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
