Wednesday, February 18, 2026
ہوماسلام آبادسی ڈی اے، مختلف دفاتر، یونیورسٹیوں اوردیگر اداروں کو زمینوں کی الاٹمنٹ منسوخ

سی ڈی اے، مختلف دفاتر، یونیورسٹیوں اوردیگر اداروں کو زمینوں کی الاٹمنٹ منسوخ

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں ایسی تمام زمینیں جو مختلف دفاتر، یونیورسٹیوں اور دیگر اداروں کو الاٹ کی گئی تھیں جن پر کسی بھی قسم کا تعمیراتی کام شروع نہیں کیا گیا
انکی الاٹمنٹ منسوخ کردی گئی ہے ،تاہم اسلام آباد میں مندر کیلئے الاٹ کی گئی اراضی پر بائونڈری وال کی تعمیر کی منظوری پہلے دی جا چکی ہے، اس لئے وفاقی کابینہ کے فیصلے کا اطلاق اس پر نہیں ہوگا،اس لیے مندر کے لیے مختص پلاٹ کی الاٹمنٹ قا نون کے مطا بق برقرار رہے گی۔
8df8d9c9 ce77 4e3f 9a9e 72bef39e23a9 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔