پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر ایوان بالا کے رکن سینیٹر بہرا مند تنگی کا انوکھا احتجاج ۔پیپلزپارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی (آج) دوبارہ سائیکل پر پارلیمنٹ پہنچ آئے۔ یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرامند تنگی پہلے بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج سائیکل پر پارلیمنٹ ہائوس آئے تھے۔سینیٹر بہرہ مند تنگی کا کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے میں مہنگائی کا بم گرایا گیا ہے، موجود سلیکٹڈڈ وزیراعظم کو گھر بھیجنا ہوگا، اگر آج بھی عوام سڑکوں پر نہیں آتے تو آگے مزید برا حال ہوگا۔
پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر سینیٹر بہرامند تنگی کا انوکھا احتجاج
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
