ہومدنیاچین دوسرے ممالک سے وبا درآمد کی روک تھام بارے حکمت عملی پر گا مز ن ہے

چین دوسرے ممالک سے وبا درآمد کی روک تھام بارے حکمت عملی پر گا مز ن ہے

چین دوسرے ممالک سے وبا درآمد کی روک تھام بارے حکمت عملی پر گا مز ن ہے ، پوری دنیا میں وبائی صورتحال بدستور سنگین ہے ، چین سخت انسدادی اقدامات کو جاری رکھے گا ،چین

چین کےقومی ہیلتھ کمیشن کے تحت بیورو برائے انسداد وبا کے نائب سربراہ وو لیانگ یو نے پریس کانفرنس میں غیرملکی میڈیا کی جانب سے وبا میں ” zero tolerance ” کی پالیسی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک سال کے طویل عرصے میں چین نے وبا کے انسداد و کنٹرول میں ہمیشہ سے عوام اور ان کی زندگی کو اولین ترجیح دی ہے۔ چین دوسرے ممالک سے وبا کی درآمد اور اندرونِ ملک وبا کے دوبارہ پھوٹنے کی روک تھام کی مجموعی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔انسدادِ وبا کے “ٹارگٹڈ اقدامات” اور جزوی علاقوں میں وبا سے ہنگامی نمٹنے کے لیے ورکنگ میکانزم ہوا ہے۔ملک میں مختلف مقامات پر اب تک کل تیس سے زائد مرتبہ وبا کے مقامی کلسٹرز سامنے آئے اور اس کی وجوہات بیرونی ممالک سے وائرس کا آنا تھا ۔ اس وبائی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چین نے بر وقت تشخیص کرنے ،تیزی سے اسے روکنے اور موثر طریقے سےاس پر قابو پانےکے ساتھ علاج فراہم کیا ۔اس حوالے سے چین کےتجربات اس بات کا ثبوت ہیں کہ چین کی انسدادِ وبا کی مجموعی حکمت عملی ،پالیسی و اقدامات چین کی صورتحال نیز انسداد وبا کے سائنسی اصول و ضوابط سے مطابقت رکھتے ہیں۔ان سے وبا کے انسداد اور اقتصادی و سماجی ترقی کو ہم آہنگ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں وبائی صورتحال بدستور سنگین ہے اور اسی کے تناظر میں چین سخت انسدادی اقدامات کو جاری رکھے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔