چین ایران کے ساتھ مل کر بالادستی کی مخالفت جاری رکھنے کا خوا ہاں ہے، چین اور ایران جامع اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں، چینی وزیر خا رجہ کی ایرا نی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو
بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک)
چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہیان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ چین اور ایران جامع اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں۔ چاہے بین الاقوامی صورتحال میں کسی بھی طرح کی تبدیلی آئے ، چین ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھاتا رہے گا اور دو طرفہ ٹھوس تعاون کو فروغ دے گا تاکہ دونوں ممالک اور عوام کو خوشحال بنایا جائے۔چین ایران کے ساتھ مل کر یک طرفہ پسندی اور بالادستی کی مخالفت جاری رکھنےاور ایک دوسرے کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرنے کے اصول کی بنیاد پر ترقی پزید ممالک کی مشترکہ دلچسپی کی حفاظت کرنے کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین، ایران کے ساتھ مل کر انسداد وبا کے تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش رکھتا ہےاور امید کرتا ہے کہ ایران ” عالمی ترقیاتی انیشیٹو کی حمایت کرے گا۔
وانگ ای نے رواں ماہ کے آخر میں ایرانی ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کی بحالی پر مذاکرات میں ایران کی واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے میں ایران کی حمایت کرتا ہے۔
ایران کے وزیرخارجہ حسینامیرعبداللہیان نے کہا کہ ایران ایٹمی مسئلے پر چین کے مثبت رویے اور تعمیراتی کردار کو سراہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کو اہمیت دیتا ہے ،” عالمی ترقیاتی انیشیٹو ” کی بھر پور حمایت کرتا ہے اور افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کی تیسری کانفرنس کے انعقاد کے لیےچین کی حمایت کرتا ہے۔
چین ایران کے ساتھ مل کر بالادستی کی مخالفت جاری رکھنے کا خوا ہاں ہے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
