ہومپاکستانعمران خان استعفیٰ لکھ کر عوام کو فوری ریلیف دیں،شہبازشریف

عمران خان استعفیٰ لکھ کر عوام کو فوری ریلیف دیں،شہبازشریف

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ آٹا، چینی، گھی، دوائی، بجلی، گیس، پٹرول، معیشت، مہنگائی پر بس نہیں چل رہا تو استعفیٰ دینا عمران خان کے بس میں ہے،استعفیٰ لکھ کر عوام کو فوری ریلیف دیں۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ چینی کے بعد پٹرول اور اس پر بجلی کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ عوام پر مہنگائی کی بمباری ہے۔ ظلم کی یہ حکومت نہیں چل سکتی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔