اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کے ڈیرے ، سینئر صحافی تنویر اعوان کی کار دن دیہاڑے چوری کرلی گئی، خواتین سے پرس چھیننے کی وارداتیں بھی عام ، سٹریٹ کرائم کی وجہ سے شہری پریشان ، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے معروف صحافی تنویر اعوان نے اپنی کار دوپہر 2:38 پر گھر کے باہر کھڑی کی اور اندر چلے گئے کہ 3:01 منٹ پر کار لفٹر انکی سوفٹ کار نمبر وی زیڈ 930 لے اڑے۔ تھانہ جی نائن کراچی کمپنی نے ایف آئی آر درج کر کے گاڑی کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں کار چوروں کے کئی گروہ متحرک ہیں اور کار میں گھوم کر وارداتیں کرتے ہیں اور موقع ملتے ہی گاڑی چوری کر لیتے ہیں۔ شہریوں نے اسلام آباد میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، خاص طور پر چوری کی وارداتوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد کے صحافتی حلقوں نے وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ سینئر صحافی تنویر اعوان کی گاڑی فوری طور پر بازیاب کرائی جائے اور چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔
اسلام آباد سے سینئر صحافی کی گاڑی چوری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
