اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ,چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی خیریت دریافت کی
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ سیل کرنے کے معاملے سے آگاہ کیا.انہوں نے کہا کہ میرے صاحبزادے کو گرفتار کیا گیا، خواتین کو گھر سے باہر نکال کر ہراساں کیا گیا،
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ اپ کی رہائش گاہ کو سیل کرنے اور اہل خانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتا ہوں.
