ہومبریکنگ نیوزایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: شاہینز کل سیمی فائنل میں بنگلہ دیش سے ٹکرائیں گے، کپتان نے حکمت عملی بتادی

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: شاہینز کل سیمی فائنل میں بنگلہ دیش سے ٹکرائیں گے، کپتان نے حکمت عملی بتادی

دوحہ (آئی پی ایس )دفاعی چیمپیئن پاکستان شاہینز کے کپتان عبدالصمد نے بنگلہ دیش اے کے خلاف شیڈول اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے دوسرے سیمی فائنل سے قبل اپنی ٹیم پر زور دیا ہے کہ وہ گروپ مرحلے کی غلطیوں پر قابو پاتے ہوئے ہمہ جہت کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔

پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالصمد نے گروپ مرحلے میں ٹیم کی ناقابلِ شکست مہم پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ سیمی فائنل جیسے اہم ناک آٹ مرحلے سے قبل چند شعبوں میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

کپتان عبدالصمد نے کہا کہ ہم نے گروپ مرحلے کے تینوں میچز جیتے ہیں اور بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی دکھائی ہے، لیکن ناک آٹ مرحلے سے پہلے کچھ خامیوں کو دور کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے اس بات پر خصوصی زور دیا کہ بطور بیٹنگ یونٹ ان کا ہدف پورے 50 اوورز کھیل کر ایک مسابقتی اسکور بورڈ پر سجانا ہوگا، کیونکہ ٹیم کے پاس ایک مضبوط بولنگ اٹیک موجود ہے جو اچھے ٹوٹل کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

عبدالصمد نے مزید بتایا کہ کھلاڑیوں نے اس اہم مقابلے سے قبل آج ایک انتہائی مفید ٹریننگ سیشن مکمل کیا ہے، جس میں تمام تر توجہ گروپ میچز میں سرزد ہونے والی غلطیوں کی اصلاح پر مرکوز رکھی گئی تاکہ سیمی فائنل میں ایک جاندار مقابلہ پیش کیا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔