ہومبریکنگ نیوزادویات کی قیمتیں عام آدمی کی دسترس میں لانا ضروری ہے، وزیراعظم

ادویات کی قیمتیں عام آدمی کی دسترس میں لانا ضروری ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 11-2010 میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جعلی ادویات کے باعث تقریبا 100 مریضوں کی اموات کا المناک واقعہ آج بھی یاد ہے، تاہم محفوظ دوا ایپ کی بدولت اب ادویات کی اصلیت، قیمت اور دستیابی کی معلومات عام شہریوں تک پہنچانا ممکن ہوگا۔

وزارت قومی صحت کی محفوظ دوا ایپلیکیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جعلی ادویات کے اس واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اس وقت ادویات کے نمونے لندن، جنیوا اور پیرس کی لیبارٹریوں میں بھجوائے گئے، جہاں سے رپورٹ آئی کہ مریضوں کو دی جانے والی ادویات دراصل دل کی دوائیں نہیں بلکہ ملیریا کی دوا تھیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ماضی کے ایسے واقعات سے سبق حاصل کرنا اور عوامی خدمت کے لیے مثر اقدامات کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے محفوظ دوا ایپ کی تیاری پر متعلقہ ٹیم اور دوا ساز صنعت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ جعلی ادویات کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔