ہومبریکنگ نیوزبرطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی وزیر مملکت برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ملاقات

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی وزیر مملکت برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ملاقات

کراچی (آئی پی ا یس )برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر محترمہ ایلیسن بلیک برن اور کراچی میں برطانوی ہائی کمیشن کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن جناب ٹام برج نے کراچی کے دورے کے دوران وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بالخصوص ڈیجیٹل میڈیا، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل گورننس کے شعبوں میں تعاون کے امکانات زیرِ بحث آئے۔ دونوں جانب سے دوطرفہ روابط اور تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے مختلف پہلوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔