کراچی: شہریار منور پاکستان کے معروف اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ زندگی گلزار ہے، پہلی سی محبت، کچھ ان کہی، اے عشقِ جنون سمیت کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کر چکے ہیں۔ اب وہ پروڈکشن کے شعبے میں بھی قدم رکھ چکے ہیں اور ان کے ڈرامے ’’درِ نجات‘‘ کو بطور اداکار اور پروڈیوسر دونوں حوالوں سے پذیرائی مل رہی ہے، جو ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہو رہا ہے۔ امان گجر کے کردار پر عوامی ردعملڈرامہ ’’درِ نجات‘‘ کی حالیہ قسط میں شہریار منور فلیش بیک مناظر میں امان گجر کے کردار میں نظر آئے، جو ابوبکر کے والد اور خوش بخت کے شوہر ہیں۔
ماضی میں امان ایک شوخ مزاج اور خواتین کو متاثر کرنے والا شخص تھا، جبکہ خوش بخت (جس کا کردار سحر ہاشمی ادا کر رہی ہیں) سادہ مزاج مگر جلد بازی میں فیصلے کرنے والی لڑکی تھی۔ڈرامے کے فلیش بیک مناظر کو خاصی توجہ حاصل ہو رہی ہے، جبکہ شہریار منور صدیقی کی جانب سے امان گجر کے خوفناک اور ناپسندیدہ کردار کی اداکاری پر شائقین کی جانب سے تعریف اور تنقید دونوں سامنے آ رہی ہیں۔شہریار منور نے خود بھی امان گجر کے کردار پر عوامی تبصروں کا دلچسپ انداز میں جواب دیا۔ ایک مداح نے لکھا:’’ابوبکر کا ابا جس انداز سے مجھے اسکرین کے دوسری طرف بیٹھ کر دیکھ رہا ہے، مجھے بھی ہراسانی محسوس ہو رہی ہے۔‘
‘اس پر شہریار منور نے جواب دیا:’’یہی تو مجھے کرنا تھا، میں اسے تعریف سمجھ کر قبول کرتا ہوں۔‘‘ایک اور مداح کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے امان گجر جیسے لوگوں کی نشاندہی کی اور کہا:’’امان گجر جیسے شکاری ہمارے معاشرے میں موجود ہیں اور اکثر کسی کی نظر میں بھی نہیں آتے۔ والدین کو اپنے بچوں کے ساتھ بہتر انداز میں بات چیت کرنی چاہیے تاکہ ہم انہیں ایسے درندوں سے محفوظ رکھ سکیں۔‘‘
