ہومتازہ ترینپرتگال کے وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

پرتگال کے وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے


اسلام آباد (سب نیوز) پرتگال کے وزیر مملکت و وزیر خارجہ پاؤلو رانجل دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وہ 22 سے 23 نومبر تک پاکستان میں قیام کریں گے۔
پرتگالی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد پر وزارت خارجہ کی ایڈیشنل سیکرٹری یورپ سفیر عائشہ علی نے ان کا استقبال کیا۔
پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رانجل اپنے دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے جبکہ پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
پرتگالی وزیر خارجہ کے ہمراہ کاروباری شخصیات کا وفد بھی پاکستان آیا ہے، جو پاکستان اور پرتگال کے پہلے بزنس فورم میں شرکت کرے گا۔
دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
وزارت خارجہ کے مطابق پرتگالی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان اور پرتگال کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔