اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی کے ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ)محمد محسن اقبال کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کا نماز جنازہ لاہور میں ادا کیا جائے گا، نماز جنازہ کے اوقات کی اطلاع بعدمیں دی جائیگی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسران ، صحافتی و سماجی شخصیات نے محمد محسن اقبال کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ اہل خانہ اور عزیز و اقارب کو اس ناقابلِ تلافی نقصان پر صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین۔
