اسلام آباد (آئی پی ایس )اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ ڈوبتی کشتی کو بچانے کا واحد راستہ بات چیت اور آئین پر عملدرآمد ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم آئین کی پاسداری کے لیے آئے ہیں، آئین ایک عہد ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور کی عدالت گئے
، بتایا جائے سہیل آفریدی اور اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کہاں ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ڈوبتی کشتی کو بچانے کا واحد راستہ بات چیت اور آئین پر عمل درآمد ہے، ہمیں مل کر مسائل سے نکلنے کا سوچنا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت بھی سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا اور فیصلہ کرنا ہوگا۔
