ہومپاکستانلاہور: انجمن طلبہ اسلام کی مرکزی کابینہ اور مجلسِ مشاورت کے اراکین کی تقریبِ حلف برداری

لاہور: انجمن طلبہ اسلام کی مرکزی کابینہ اور مجلسِ مشاورت کے اراکین کی تقریبِ حلف برداری

لاہور: انجمن طلبہ اسلام کی مرکزی کابینہ اور اراکینِ مجلسِ مشاورت کی تقریبِ حلف برداری صوبائی سیکرٹریٹ، ایوانِ خیر لاہور میں منعقد ہوئی۔تقریب میں سابق مرکزی صدر انجمن طلبہ اسلام و امیر مصطفائی تحریک غلام مرتضیٰ سعیدی نے مرکزی کابینہ اور مجلسِ مشاورت کے اراکین سے حلف لیا۔ اس موقع پر تنظیمی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھانے اور تنظیمی نظم و ضبط کے مطابق فرائض انجام دینے کی اہمیت اجاگر کی گئی۔انجمن طلبہ اسلام کی مرکزی کابینہ اور مجلسِ مشاورت کے اراکین کی حلف برداری کو تنظیمی امور کی انجام دہی اور آئندہ کی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔