ہومتازہ ترینایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد کی کارروائی، غیر قانونی ڈیزل کی منتقلی میں ملوث آئل ڈپو مالک گرفتار

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد کی کارروائی، غیر قانونی ڈیزل کی منتقلی میں ملوث آئل ڈپو مالک گرفتار

اسلام آباد: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد، ای جی او اے یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 06/2026 میں نامزد غیر قانونی آئل ڈپو کے مالک ملزم ساجد محمود کو گرفتار کر لیا۔

ملزم پر مبینہ طور پر سرکاری ہائی اسپیڈ ڈیزل کی چوری اور غیر قانونی منتقلی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون بدعنوانی اور سرکاری وسائل کی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔