اسلام آباد(سب نیوز) پرتگال کے سفیر پاؤلو ڈومنگیش نے بی آئی ایل گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر و ڈائریکٹر محمد توصیف زمان کی قیادت میں وفد سے ملاقات کی، جس میں معدنی شعبے کے لیے BIL-Porto Business School Initiative پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان کے کان کنی اور معدنیات کے شعبے کو پرتگال اور یورپ کی مہارت، جدید ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری کے نیٹ ورکس اور کاروباری مواقع سے منسلک کرنے کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی۔
اس اقدام میں معدنیات کی پروسیسنگ، ویلیو ایڈیشن، اہم معدنیات اور پائیدار کان کنی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔
پرتگالی سفارتخانے نے پاکستان اور پرتگال کے درمیان اقتصادی، تعلیمی اور کاروباری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
پاکستان پرتگال تعاون، معدنی شعبے میں کاروباری روابط بڑھانے پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
