اسلام آباد : پاکستان نے عوامی جمہوریہ چین کے یومِ تاسیس کی 77ویں سالگرہ پر چینی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
ایک تہنیتی پیغام میں پاکستان نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 77ویں سالگرہ پر چینی عوام اور حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے چینی بھائیوں کے لیے مسلسل امن، خوشحالی اور ترقی کا خواہاں ہے۔
پیغام میں پاک چین دوستی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا، ”پاک چین بھائی چارہ زندہ باد!“
