ہومپاکستانعلامہ پروفیسر محمد جاوید اقبال کھارا الکرم فرینڈز پاکستان کے مرکزی صدر منتخب

علامہ پروفیسر محمد جاوید اقبال کھارا الکرم فرینڈز پاکستان کے مرکزی صدر منتخب

نوشہرہ سون سکیسر:سیرت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ گجرات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر علامہ محمد امیر القادری نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ممتاز مذہبی اسکالر، مبلغِ اسلام اور معروف ماہر تعلیم حضرت علامہ پروفیسر محمد جاوید اقبال کھارا کو الکرم فرینڈز پاکستان کا مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا ہے ان کا یہ انتخاب ان کی شاندار تنظیمی صلاحیتوں اور مذہبی خدمات کے پیش نظر عمل میں لایا گیا ہے۔

دیوانِ کریم،حضور قبلہ پیر محمد امین الحسنات شاہ(سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ شریف) نے بذات خود ان کا انتخاب بذریعہ باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا ہےڈاکٹر علامہ محمد امیر القادری نے کہا کہ قبلہ پیر صاحب کی طرف سے یہ فیصلہ ان کی قیادت پر مثالی اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ علامہ پروفیسر محمد جاوید اقبال کھارا کی صدارت میں تنظیم کی علمی،روحانی اور فلاحی سرگرمیاں مزید فعال ہوں گی اور تنظیمی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی اس موقع پر یہ بھی کہا گیا کہ ملک بھر اور بیرون ملک علمی، روحانی اور ادبی حلقوں کی طرف سے اس انتخاب کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔