اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراونڈ میں پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے میچ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے مداح کا موبائل فون لے کر دور پھینک دیا۔
پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو تماشائیوں کے ہجوم کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث انہیں مشکل سے پویلین تک پہنچایا گیا۔او جی ڈی سی ایل اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے میچ کے دوران بڑی تعداد میں تماشائی گراونڈ میں داخل ہوگئے اور بابر اعظم کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنانے کی کوشش کرتے رہے۔ہجوم کے دوران ایک مداح نے بابر اعظم کے قریب آکر سیلفی لینے کی کوشش کی، جس پر قومی کپتان نے اس کا موبائل فون لے کر دور پھینک دیا۔
بعد ازاں بابر اعظم ہجوم سے نکل کر پویلین پہنچنے میں کامیاب ہوئے، واقعے کے بعد اسلام آباد پولیس نے ڈائمنڈ گراونڈ میں سیکیورٹی مزید سخت کردی۔بابر اعظم کی جانب سے مداح کا موبائل فون پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔
سیلفی لینے کی کوشش مداح کو مہنگی پڑگئی، بابر اعظم نے موبائل فون چھین کر پھینک دیا، ویڈیو وائرل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
