اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے منصوبے یوتھ پارلیمنٹ برائے انسانی حقوق کی ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا اجلاس کامیابی سے منعقد ہوا۔اجلاس میں نوجوانوں کی موثر شمولیت، انسانی حقوق کے فروغ اور پاکستان بھر میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے بامعنی اقدامات اور منصوبہ بندی پر تفصیلی غور کیا گیا۔
شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل کو انسانی حقوق، سماجی ذمہ داری اور قیادت کے حوالے سے آگاہ اور فعال بنانے کے لیے موثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔یوتھ پارلیمنٹ برائے انسانی حقوق کا مقصد ایسے باشعور، ذمہ دار اور فعال نوجوان رہنماں کی تیاری ہے جو انسانی حقوق کے تحفظ اور سماجی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔
یوتھ پارلیمنٹ برائے انسانی حقوق کی ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا اجلاس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
