لندن: برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ غزہ میں نیتن یاہو حکومت کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے۔
لیبر پارٹی کانفرنس سے خطاب میں ایڈ ملی بینڈ نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے کی صورت حال دنیا کے اجتماعی ضمیر پر بدنما داغ ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ مغربی کنارے میں دہشت گردوں کی طرف سے قتل عام، غزہ میں جنگی جرائم کے شواہد کی نشاندہی اور غزہ پر غیر قانونی اسرائیلی قبضے کی مذمت کرتا ہے۔
وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان لوگوں کی آواز سن رہے ہیں جو فلسطینیوں کی حالات پر غم و غصے میں ہیں، وہ لوگ درست ہیں۔
