اسلام آباد(سب نیوز)آذربائیجان نے خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں مسجد اور پولیس کمپانڈ کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
آذربائیجان نے حکومت اور برادر پاکستانی عوام، جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آذربائیجان نے دہشت گردی کی ہر شکل کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔
