ہومپاکستاناقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم فیول ریلیف پیکج کیلئے 75ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظور ی دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم فیول ریلیف پیکج کیلئے 75ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظور ی دیدی

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم فیول ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی۔ای سی سی نے فیول ریلیف سکیم کے لیے 75 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کرلی۔
منظور شدہ پیکج کے تحت موٹرسائیکل اور رکشہ مالکان کو ہفتہ وار 500 روپے کا فیول ریلیف دیا جائے گا، جبکہ دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کو 5 لیٹر پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ملے گا۔800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو 10 دن کے لیے ایک ہزار روپے ریلیف دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایسی گاڑیوں کے لیے ماہانہ 30 لیٹر پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف بھی فراہم کیا جائے گا۔
فیول ریلیف صرف غیر کمرشل صارفین کے لیے ہوگا، جبکہ ایک صارف یا مالک صرف ایک گاڑی کے لیے ریلیف حاصل کرسکے گا۔فیول ریلیف کی ڈیجیٹل تقسیم کے لیے فیول پاس سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جسے وزارتِ آئی ٹی تیار اور مینیج کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔