اسلام آباد : لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار کا وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پاکستان مونومنٹ اور اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ۔
پاکستان مونومنٹ آمد پر فیڈرل کانسٹیبلری کے چاق و چوبند دستے نے لبنان کے وزیر داخلہ کو پروقار سلامی پیش کی۔
لبنان کے وزیر داخلہ نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
لبنان کے وزیر داخلہ کو پاکستان مونومنٹ کی تاریخی و قومی اہمیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
لبنان کے وزیر داخلہ نے پاکستان مونومنٹ اور یادگارِ شہداء کی تاریخی اہمیت اور خوبصورت طرزِ تعمیر کو سراہا۔
بعد ازاں، لبنان کے وزیر داخلہ کے اعزاز میں اسلام آباد پولیس لائنز میں خصوصی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کے خصوصی دستے نے لبنان کے وزیر داخلہ کو شاندار سلامی پیش کی، پاکستان اور لبنان کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
لبنان کے وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کی خصوصی پریڈ کا معائنہ کیا۔
لبنان کے وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور نظم و ضبط کو سراہا۔
لبنان کے وزیر داخلہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسلام آباد پولیس اہلکاروں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔
آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری ریاض نذیر گاڑا، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی آئی جیز اسلام آباد پولیس
اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار کا پاکستان مونومنٹ اور اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
