ہومبریکنگ نیوزچینی صدر کی امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش

چینی صدر کی امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش

نئی دہلی: چین کے صدر شی جن پھنگ نے امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی۔

نئی دہلی میں برکس کانفرنس سے خطاب میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین برکس ممالک کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے شنہوا سے بات کرتے ہوئے چینی صدر نے مزید کہا کہ جنگ کے نتیجے میں خطے کے لوگوں کو شدید نقصانات اٹھانا پڑے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔