اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا معاملہ زیر بحث ہے اس پر کوئی حتمی رائے نہیں دی جا سکتی۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں صوبے سے متعلق قرارداد 10 سال پہلے پاس ہوئی تھی اور 10 سال پرانی قرارداد پر عمل نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے واضح کیا کہ نئے صوبوں کا معاملہ زیر بحث ہے اس پر کوئی حتمی رائے نہیں دی جاسکتی۔ جبکہ اسلام آباد کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ پاس ہوا اسی کے مطابق الیکشن ہوں گے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نئے صوبوں سے متعلق بحث پارلیمان میں ہو گی۔ جبکہ مسلم لیگ ن مشاورت سے فیصلہ کرے گی اور ن لیگ فیصلے کے مطابق اپنا نقطہ نظر پارلیمان کے سامنے رکھے گی۔
اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، حکومت ریفرنڈم کا فیصلہ خود سے نہیں کر سکتی۔
