ہومتازہ ترینسابق ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اسلام آباد تعینات ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر

سابق ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اسلام آباد تعینات ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کی گریڈ 18کی افسر ڈاکٹر انعم فاطمہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)اسلام آباد تعینات کر دیا۔چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انعم فاطمہ کی تعیناتی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 8 ستمبر 2026 کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں کی گئی ہے۔

انعم فاطمہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے عہدے پر فوری طور پر تعینات ہوں گی اور یہ تعیناتی آئندہ احکامات تک برقرار رہے گی۔حکم نامے کی نقول متعلقہ انتظامی و مالی افسران، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ سمیت دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر انعم فاطمہ سی ڈی اے میں ڈائریکٹر ڈی ایم اے کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی تھیں اور حکومت نے ان سے عہدے کا چارج واپس لے کر انعم فاطمہ کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کی تھیں ۔

WhatsApp Image 2026 09 08 at 8.23.02 PM 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔