اسلام آباد(سب نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد ہارون نے منگل کو اسلام آباد میں اپنے دفتر میں پاکستان میں مالدیپ کے ہائی کمشنر محمد طحہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خصوصی طور پر ڈیجیٹل میڈیا اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔دونوں رہنماوں نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوستی اور تعاون کے مضبوط رشتوں کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
