ہومپاکستانحکومت کا ایک لاکھ میٹرک ٹن سے زائد درآمد شدہ چینی برآمد کرنے کا فیصلہ

حکومت کا ایک لاکھ میٹرک ٹن سے زائد درآمد شدہ چینی برآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے درآمد شدہ چینی برآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا،ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ایک لاکھ 7 ہزار 739 میٹرک ٹن سفید ریفائنڈ چینی کی برآمد کے لیے ای ٹینڈر جاری کردیا۔ٹی سی پی کے مطابق چینی کی برآمد کے لیے ای پی اے ڈی ایس کے ذریعے بولیاں طلب کی گئی ہیں،

بولیاں 28ستمبر 2026 کو صبح 11 بجے تک جمع کرائی جاسکیں گی۔چینی کی موصول ہونے والی بولیاں بھی 28 ستمبر کو ہی کھولی جائیں گی، جبکہ بولیوں کی آن لائن اوپننگ صبح ساڑھے 11 بجے ہوگی۔ٹی سی پی کے مطابق ایک لاکھ 7 ہزار 739 میٹرک ٹن سفید ریفائنڈ چینی کراچی کے پیپری گودام سے موجودہ حالت میں برآمد کی جائے گی۔حکومت کی جانب سے درآمد شدہ چینی کی برآمد کا فیصلہ ملک میں چینی کے ذخائر اور مارکیٹ کی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔