ہومپاکستاننو مئی مقدمات میں اشتہاری ملزم حماد اظہر ملتان سے گرفتار،لاہور پولیس کے حوالے

نو مئی مقدمات میں اشتہاری ملزم حماد اظہر ملتان سے گرفتار،لاہور پولیس کے حوالے

ملتان /لاہور (سب نیوز)سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما حماد اظہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو ملتان سے گرفتار کیا گیا، جس کے بعد انہیں لاہور پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے اور 9 مئی 2023 سے اشتہاری قرار دیے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد انہیں لاہور منتقل کر دیا گیا ہے ، جہاں 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں ان سے تفتیش کی جائے گی۔حماد اظہر کی گرفتاری ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق مقدمات میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کے واقعات کے بعد حماد اظہر طویل عرصے تک روپوش رہے۔ وہ جولائی 2025 میں اپنے والد میاں اظہر جو سابق گورنر پنجاب اور مسلم لیگ(ق)کے بانیوں میں سے تھے، کے انتقال پر چند لمحوں کے لیے سامنے آئے تھے مگر دوبارہ روپوش ہو گئے۔حماد اظہر عمران خان کے دور میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور تھے وہ وزیرِ صنعت و پیداوار بھی رہے۔وہ پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اور قائم مقام صدر کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں، تاہم انہوں نے تنظیمی اختلافات اور دبا وکے باعث اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔