ہومپاکستانشہباز شریف کی اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کو مبارکباد

شہباز شریف کی اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کو مبارکباد

اسلام آباد(سب نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کو اٹلی کی جنگِ عظیم دوم کے بعد کی تاریخ میں مسلسل سب سے طویل عرصے تک وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز رہنے والی وزیراعظم بننے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

1001264944

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ جارجیا میلونی کی قابل قیادت میں اٹلی نے نمایاں ترقی کی ہے اور عالمی سطح پر اس کے مقام میں بھی اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے وزیراعظم جارجیا میلونی کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔وزیراعظم نے اطالوی ہم منصب کے لیے آئندہ برسوں میں مسلسل کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔