اسلام آباد (آئی پی ایس )ایوان صدر میں پاکستان کے افغانستان میں تعینات سفیر عبید الرحمان نظامانی سے ملاقات میں قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کو علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال، بالخصوص پاکستان کے امن و استحکام سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔ایک علیحدہ ملاقات میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے ورلڈ چیئرمین اور سفیر اعلی ڈاکٹر محمد شاہد امین خان نے بھی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور انہیں شہید بینظیر بھٹو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا۔
ایک اور ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی ملتان کے سٹی صدر ملک نسیم لبر نے قائم مقام صدر سے ملاقات کی اور انہیں ملتان اور جنوبی پنجاب کے سیاسی امور سے متعلق آگاہ کیا۔نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین علی سید نے بھی قائم مقام صدر سے رسمی ملاقات کی اور انہیں کمپنی کی کارکردگی مجموعی پیشرفت اور اہم اقدامات سے آگاہ کیا۔
دریں اثنا پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی خیبرپختونخوا چیپٹر کے چیئرمین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما فرزند علی وزیر کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات میں خیبرپختونخوا کی مجموعی امن و امان کی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو ہوئی۔
