ہومتازہ ترینپنجاب اسمبلی نے 16سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکانٹس پر پابندی کی قرارداد منظور کرلی

پنجاب اسمبلی نے 16سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکانٹس پر پابندی کی قرارداد منظور کرلی

لاہور (سب نیوز)پنجاب اسمبلی نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاونٹس کے استعمال پر موثر قانونی پابندی عائد کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔
قرارداد میں بچوں کو ڈیجیٹل خطرات سے بچانے کے لیے وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان ایک مضبوط و مربوط نظام قائم کرنے اور موثر قانون سازی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قرارداد کے متن میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا کا غیر محفوظ استعمال بچوں کو سائبر بلنگ، آن لائن جنسی استحصال، نامناسب مواد تک رسائی، ذہنی دبا اور دیگر شدید ذہنی و جسمانی خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔
متن میں عالمی قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا، فرانس، چین اور امریکا کی متعدد ریاستوں میں بھی کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے اور ان کی حفاظت کے لیے قانون سازی کی جا چکی ہے، جس کی طرز پر یہاں بھی موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔