ہومبریکنگ نیوزپاکستان اور چین کا اسٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

پاکستان اور چین کا اسٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

بشکیک : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کونسل کے اجلاس کے موقع پر عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان گرمجوشی اور دوستانہ ماحول میں تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان ہر آزمائش میں ثابت قدم اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، جن میں 2026 میں نیویارک میں ہونے والا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس (UNGA) اور اقوام متحدہ کے آئندہ سیکریٹری جنرل کے انتخاب کا جاری عمل شامل تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔