ہومتازہ ترینایرانی سپریم لیڈر کا حکومت کو ایران کی طاقت اور مزاحمت اجاگر کرنے کا حکم

ایرانی سپریم لیڈر کا حکومت کو ایران کی طاقت اور مزاحمت اجاگر کرنے کا حکم

تہران: ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے حکومت کو ایران کی طاقت اور مزاحمت اجاگر کرنے کا حکم دے دیا۔
جاری بیان میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ایسے بیانات نہ دیئے جائیں جو قوم کا حوصلہ کمزور کریں، اور ایسا کوئی اقدام نہ کیا جائے جو سماجی اتحاد کو نقصان پہنچائے۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے حکومت کو معاشی مشکلات سے نمٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی کمزوریوں کو نمایاں کرنے سے دشمن کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی، بے روزگاری اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سمیت معاشی مسائل حل کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔