اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی فتح کا سہرا پارٹی قیادت اور کارکنان کی محنت کو جاتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ افتخار گیلانی آزاد کشمیر کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں ترقی، خوشحالی اور عوام کے بہتر معیار زندگی کے لیے وفاقی حکومت اپنا تعاون جاری رکھے گی۔ آزاد جموں و کشمیر میں جمہوریت کا تسلسل خوش آئند ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے آزاد کشمیر کے ارکان اسمبلی اور عوام کو بھی مبارکباد پیش کی۔مریم نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے قائد محمد نواز شریف کی بے مثال بصیرت سے آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت قائم ہوئی ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہورہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی افتخار گیلانی کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
