ہومتازہ ترینمدینہ منورہ میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی روضۂ رسول ﷺ پر حاضری، پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعائیں

مدینہ منورہ میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی روضۂ رسول ﷺ پر حاضری، پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعائیں

مدینہ منورہ:( خالد نواز چیمہ ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات، محترم جناب احسن اقبال نے مدینہ منورہ میں روضۂ رسول ﷺ پر حاضری پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی اور عوام کی بھلائی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

روضۂ رسول ﷺ پر حاضری کا یہ روح پرور اور ناقابلِ فراموش لمحہ زندگی کی ان یادوں میں شامل ہے جنہیں ہمیشہ دل میں محفوظ رکھا جاتا ہے۔ مدینہ منورہ کی پُرنور فضاؤں میں حاضری کے دوران ملک و قوم کی سربلندی، امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

اس بابرکت حاضری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سیاسی اور قومی جدوجہد کا بنیادی مقصد پاکستان کی ترقی، عوام کی خدمت اور وطن عزیز کو ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال ملک بنانا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہماری تمام نیک کوششوں کو قبول فرمائے اور پاکستان کو ہمیشہ امن، استحکام اور سربلندی عطا فرمائے۔

مدینہ منورہ کی فضائیں، روضۂ رسول ﷺ کی حاضری اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے کی جانے والی دعائیں ایک ایسا روحانی اور یادگار لمحہ ہیں جو ہمیشہ دل میں زندہ رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔