ہومبریکنگ نیوزنائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار دورے میں برطانوی وزیر خارجہ ایڈملی بینڈ اور برطانیہ کے وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی سے ملاقات کریں گے۔

نائب وزیر اعظم برطانوی حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے، ملاقات میں صومالی قزاقوں کے قبضے میں موجود آئل ٹینکر کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل شرلی آئیکوربوچوے سے بھی ملیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیر خارجہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔