اسلام آباد (آئی پی ایس )ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان نے 16 سال بعد پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔نیدرلینڈ میں جاری ورلڈکپ میں پاکستان نینویں سے 16ویں پوزیشن کیکلاسیفکیشن میچ میں جاپان کو 3کے مقابلے میں 4گول سے ہرادیا۔
خیال رہیکہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ ٹرافی کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے۔ 8 سال بعد 2026 کے ورلڈکپ کیکوالیفائی کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کو ابتدائی تین میچز میں کامیابی نہیں ملی اور وہ دوسرے رانڈ سے باہر ہوگئی تھی تاہم نویں سے 16 ویں پوزیشن کے کلاسیفکیشن میچ میں پاکستان کو جاپان کے خلاف پہلی کامیابی ملی۔
ایک موقع پر پاکستان دو گول سے خسارے میں تھا تاہم پاکستان ٹیم نے کم بیک کیا اور مقابلہ تین کے مقابلے مین چار گول سے جیت لیا۔ ابوبکر انجری کے باعث میچ میں کپتانی نہیں کرسکے تھے ، ان کی جگہ معین شکیل نے کپتانی کے فرائض سر انجام دیے۔جاپان کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے 2 حماد الدین اور حنان شاہد نے ایک ایک گول کیا۔
