ہومپاکستانشام کے وزیر خارجہ آج سے پاکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کرینگے،دفتر خارجہ

شام کے وزیر خارجہ آج سے پاکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کرینگے،دفتر خارجہ

اسلام آباد(سب نیوز) شام کے وزیر خارجہ آج سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شامی وزیر خارجہ اور امور تارکین وطن اسعد حسن الشیبانی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
شامی وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلی سطح کا سرکاری وفد بھی پاکستان آئے گا۔ دورے کے دوران پاکستان اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں پر بات چیت کی جائے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔شام کے وزیر خارجہ اور امور تارکین وطن اسعد حسن الشیبانی 19 سے 20 اگست تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔