ہومپاکستاناسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے پی ٹی آئی رہنماوں کی ملاقات، سیاسی امور اور عدالتی فیصلے پر مشاورت

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے پی ٹی آئی رہنماوں کی ملاقات، سیاسی امور اور عدالتی فیصلے پر مشاورت

اسلام آباد (سب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پارلیمنٹ ہاوس میں اسپیکر چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں پی ٹی آئی رہنماوں اسد قیصر، جنید اکبر اور دیگر نے شرکت کی، جبکہ سابق سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر بھی ملاقات کے لیے اسپیکر چیمبر پہنچے۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔اس موقع پر اسد عمر نے کہاکہ دعا ہے کہ یہ سیاسی عمل کسی مثبت پیشرفت کا باعث بنے، تاہم فی الحال توجہ صحت کے معاملے پر مرکوز رکھنا ہوگی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہاکہ وہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے معاملے پر اسپیکر سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر سے مطالبہ کیا جائیگا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو من و عن تسلیم کیا جائے۔اسد قیصر نے کہا کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور سپریم کورٹ کے فیصلے، دونوں معاملات پر گفتگو کی جائے گی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے، تاہم حکومت اس فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔