اسلام آباد(سٹی رپورٹر)برصغیر کے ممتاز روحانی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف المعروف بری امام سرکار کے تین روزہ سالانہ عرس المبارک کی تقریبات اختتام پزیر ہو گئیں، عرس کی روح پرور اور پروقار اختتامی تقریب نورپور شاہاں میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات سمیت بڑی تعداد میں عقیدت مندوں اور زائرین نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب کے موقع پر دربار شریف میں روحانی و مذہبی عقیدت کا سماں رہا اور شرکا نے حضرت بری امام سرکار کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔
تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، خادم دربار بری امام سرکار و بابا کلو سرکار راجہ سرفراز اکرم، کیپٹن (ر)محمد صفدر، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، انجم عقیل خان، دانیال چوہدری، سید ضیا اللہ شاہ، سید ذیشان نقوی، راجہ حنیف ایڈووکیٹ، چوہدری قمر، راجہ سہیل، اللہ بخش چوہدری، عبدالمجید، وسیم عباس، زمرد خان، قیصر جاوید، سہیل بھٹی، عبداللہ گل، عامر شہزاد خان، فیصل خان، راجہ جاوید اشرف، چوہدری واجد ایوب، ڈاکٹر ریاض شہباز جنجوعہ، راجہ امتیاز جنجوعہ، ڈاکٹر راجہ آصف جنجوعہ، ملک افتخار احمد، شفیق الدین، قاری عبید الرحمن ستی، عمر فاروق قدوسی، سید بشیر شاہ، راجہ شہزاد جنجوعہ، ڈاکٹر حیدر جنجوعہ، عبداللہ جنجوعہ، راجہ محمد ایاز، احسان الحق میاں، کرنل انعام ربانی اور جنرل (ر)عبدالجنجوعہ (ستارہ امتیاز)سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔حضرت بری امام سرکار کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک 15 سے 17 اگست تک جاری رہا، جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں زائرین نے شرکت کی۔
عرس کے تینوں ایام کے دوران زائرین کی حفاظت اور سہولت کے لیے دربار اور اطراف کے علاقوں میں پولیس و انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے زائرین کے لیے لنگر، پارکنگ، سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا، تاکہ ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والے عقیدت مندوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اختتامی تقریب میں علما کرام اور مذہبی شخصیات نے حضرت بری امام سرکار کی تعلیمات، روحانی خدمات اور انسانیت، محبت، رواداری اور بھائی چارے کے پیغام کو اجاگر کیا۔ مقررین نے کہا کہ اولیائے کرام کی تعلیمات معاشرے میں امن، محبت، برداشت اور اخوت کے فروغ کا ذریعہ ہیں اور ہمیں ان کے پیغام کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی، پاکستان کی استحکام، امت مسلمہ کے اتحاد، باہمی بھائی چارے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکا نے ملک کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور عرس مبارک کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔
بری امام سرکار کا سالانہ عرس اختتام پزیر،ملکی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
