ہومپاکستانفیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات،دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات،دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی (سب نیوز)ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈے کی قیادت میں اعلی سطح کے وفد نے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو)راولپنڈی میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور پاکستان و ناروے کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے حوالے سے پاکستان کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ناروے کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔ملاقات میں دونوں جانب سے پاکستان اور ناروے کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں باہمی روابط اور تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔