راولپنڈی (سب نیوز) سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے پولیس افسر سید عامر عباس کو پولیس چوکی نمبر 4 واہ کینٹ کا نیا انچارج مقرر کر دیا ہے۔ نئے احکامات جاری ہونے کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے۔چارج سنبھالنے کے بعد سید عامر عباس نے چوکی کی حدود کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے علاقے میں قائم بینکوں، مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر اہم و حساس مقامات کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو سکیورٹی تدابیر فول پروف بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علاقے کے عوام کے جان و مال کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام تر وسائل و صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔واضح رہے کہ سید عامر عباس اس سے قبل بھی مختلف اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور وہ تھانہ مورگاہ کی پولیس چوکی ڈی ایچ اے کے انچارج کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔
