ہومبریکنگ نیوزبلاول بھٹو زرداری کا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی مذاکرات کا خیرمقدم

بلاول بھٹو زرداری کا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی مذاکرات کا خیرمقدم

کراچی (آئی پی ایس )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ مذاکرات شروع کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مذاکرات کے نتیجے میں اپوزیشن غیر مشروط طور پر اپنا لانگ مارچ ختم کردے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کا چیلنج پاکستان کے لیے وجودی خطرہ بن چکا ہے، خصوصا اس لیے کہ ان گروہوں کو ہمسایہ ممالک سے فعال حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں گے اور ملک سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر دہشتگردی کے خطرے کا مقابلہ کرنے اور ہمسایہ ممالک سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے متحد ہوسکے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہشتگردی کے خلاف ہر آئینی طریقے سے جدوجہد کرنے کے لیے پہلے بھی پرعزم رہی ہے اور آئندہ بھی اس عزم پر قائم رہے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔