تہران (آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، انکی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
وزیراعظم نے ایرانی وزیر خارجہ کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور گہرے افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے سید عباس عراقچی اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔
وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبر و استقامت عطا فرمائے۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس ہمدردانہ اور مخلصانہ جذبے اور مشکل وقت میں ان کے غم میں شریک ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
