ہومتازہ ترینججز سمری پر دستخط نہ کرنے کا معاملہ، صدر سے مذاکرات کا ٹاسک اسپیکر قومی اسمبلی کے سپرد

ججز سمری پر دستخط نہ کرنے کا معاملہ، صدر سے مذاکرات کا ٹاسک اسپیکر قومی اسمبلی کے سپرد

اسلام آباد(سب نیوز) ججز کی سمری پر دستخط نہ کرنے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے صدر مملکت سے مذاکرات کا ٹاسک اسپیکر قومی اسمبلی کے سپرد کر دیا۔
وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی، ملاقات میں صدر مملکت کے قانونی مشیر عرفان قادر اور میئر کراچی مرتضی وہاب بھی موجود تھے۔ملاقات میں ججز تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے فیصلے اور بعد کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے اور قانونی پہلووں سے آگاہ کیا۔صدر مملکت کے قانونی مشیر عرفان قادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججز کا معاملہ ان شا اللہ جلد حل ہو جائے گا، سب مل جل کر مسئلے کا حل تلاش کر لیں گے۔قانونی مشیر نے کہا کہ سب چیزیں ہماری اور ملک کی بہتری کے لیے ہو رہی ہیں، اس طرح کے مسائل پرامن طریقے سے حل ہو جائیں گے، میں ہمیشہ پرامید رہتا ہوں۔
دوسری جانب ایوان صدر میں جلد بیٹھک سجنے کا امکان ہے، ججز تعیناتی معاملے پر اگلی میٹنگ ایوان صدر میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں صدر مملکت کی قانونی ٹیم اور حکومتی ٹیم شریک ہوگی، صدر مملکت کو ججز تعیناتی معاملے کے قانونی پہلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا، ججز تعیناتی سے متعلق معاملہ ایوان صدر میں حل ہو جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔