ہومپاکستاننائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کینیڈین وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کینیڈین وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے پر بھی گفتگو کی۔ اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ کو معاہدے سے متعلق آگاہ کیا۔
دونوں رہنماوں نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں ابھرتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ اسحاق ڈار نے مقبوضہ مشرقی یروشلم کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے باقاعدہ رابطوں کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کے حالیہ دورہ پاکستان پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔